آسٹرازنیکا، فائزر اور موڈرنا ویکسینز زیادہ موثر ہیں۔

آسٹرازنیکا، فائزر اور موڈرنا ویکسینز زیادہ موثر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نیویارک ٹائمز کی ایک خبر کے مطابق ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ فائزر اور موڈرنا ویکسین کرونا وائرس جے خلاف پائیدار تحفظ دے سکتی ہیں۔

خبر کے مطابق مدافعتی ردعمل پر ایک تفصیلی نظر کی رو سے فائزر اورموڈرنا کے ویکسینز کے اثرات کئ سالوں تک جاری رہ سکتے ہیں۔

ان نتائج سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے کہ یہ ویکسینز لگانے والے زیادہ تر لوگوں کو اضافی ویکسین کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ادھر برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ آکسفورڈ / آسٹرا زینیکا ویکسین کا تیسرا شاٹ ایک موثر بوسٹر ثابت ہوسکتا ہے۔

اخبار آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک مطالعہ کی بنیاد پر کہتا ہے کہ لوگوں کو دوسری خوراک کے چھ مہینے بعد آسٹرازنیکا کی تیسری خوراک دینے کے بعد ان کی انٹی باڈیز میں کافی اضافہ ہوا اور جسم کے ٹی-سیلز کی کرونا وائرس اور اس کی مختلف شکلوں سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

طاہرعلی خان

%d bloggers like this: