تو کیا ہوجائے گا؟
Jan 15, 2023 Leave a comment
تو کیا ہو جائے گا؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب اسمبلی تحلیل ہوچکی اور بادی النظر میں خیبر پختونخوا اسمبلی بھی ہوجائے گی۔
اگر پورے ملک میں نہیں تو ان دو اسمبلیوں کےلیے انتخابات ہوجائیں گے۔
ادھر خبر آگئ ہے کہ پی ٹی آئ وزیر اعظم کے خلاف تحریک اعتماد لانے پر غور کررہی ہے اور اسے نے ایم کیو ایم سے رابطہ بھی کیا ہے جو حکومتی اتحاد سے ناراض ہے۔
اب یہ قومی اسمبلی سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ ان کے استعفے قبول نہیں کیے گئے لیکن کیا یہ اعتماد کی تحریک جمع کرسکتے ہیں یا یہ صدر کے ذریعے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت دلوائیں گے؟ کیا یہ اب اتنے مہینے بائیکاٹ کے بعد واپس اسمبلی میں آئیں گے؟
پنجاب میں انتخابات پر زور دینے کا فائدہ پی ٹی آئ کے خیال میں یہ ہوگا کہ اس کی نشستیں بڑھ جائیں گی اور وہ مثلاً مسلم لیگ قاف کی حمایت سے لا پروا ہوجائے گی۔ تو کیا پرویز الہی اپنی بارگیننگ پوزیشن کا کمزور کرنے دے گا؟
موجودہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئ کے پاس مطلق اکثریت ہے۔ اگر اسے دوبارہ یہی یا اس سے زیادہ نشستیں مل جائیں تو دوبارہ صوبائ حکومت بنالے گی۔ پھر موجودہ حکومت اور اسمبلی وقت سے پہلے ختم کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
(طاہرعلی خان)
#tahirkatlang #election2023
#PTIofficial
#PMLN
#KhyberPakhtunkhwa